ایف آئی اے کی چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر میں کامیاب کارروائی

83

چنیوٹ(آئی این پی)ایف آئی اے نے چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے مرکزی سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،مزید انکشافات متوقع ہیں،بتایا گیاہے کہ ایف اے نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ چناب نگر میں کاروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتارکر لیا ،اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،گینگ یورپ بھجوانے کے نام پر 31شہریوں ستے چار کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے،بیرون ملک ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد زون کی ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر چھاپہ مار کر چناب نگر میں روپوش بد نام زمانہ گینگ کے سرغنہ ملزم وقاص ریاض کو گرفتار کر لیا ہے گیارہ رکنی گینگ کے پانچ کارندے پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں،زونل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گینگ نے 31شہریوں سے یورپ بھجوانے کے نام پر چار کروڑروپے وصول کئے، ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں،اور متاثرین جو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھے،بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر نے والے گینگ کے دو کارندوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جا رہا ہے، گرفتار انسانی سمگلروں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکائونٹس منجمد کئے جا چکے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، ایک ماہ کے دوران فیصل آباد زون نے 55 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا جن میں 12 اشتہاری اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں۔