کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگاڑا کی صدارت میں راجا ہاؤس میں منعقد ہوا،اجلاس میں 8 فروری 2024 کے انتخابات کو دوبارہ مسترد کیا گیا،اور اس جعلی انتخابات کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میں
آئینی بحران کو جنم دیا ہے،اور ایسے جج مقرر کیے جا رہے ہیں جن کا تعلق سیاسی پارٹی سے ہے،جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں ۔ جی ڈی اے نے پیر صاحب پگاڑا کو کراچی میں عوامی جلسے کی تجویز دی جس پر سنجیدگی سے غور کیا گیا، اجلاس میں سید صدرالدین شاہ راشدی ،ڈاکٹر صفدر عباسی،سید محمدراشدشاہ ،سید زین شاہ،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سردار عبدالرحیم ،ایاز لطیف پلیجو،مسرور جتوئی،راحیلہ گل مگسی،نند کمار گوکلانی،سید زاہد زیدی،محسن مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔