مختلف کارروائیوں کے دوران تین رکنی ڈکیت گروپ سمیت 8 ملزمان گرفتار

66

کراچی(جسارت نیوز)کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین رکنی ڈکیت گروپ سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکلیں ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق،سائٹ بی پولیس نے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت اصغر، آفتاب اور مناف عرف کالو شاہ کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔