45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیںگے، گورنر

91

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھردیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔