گورنر سندھ کا عوام کو  40 سے 45 لاکھ روپے میں گھر بناکر دینے کا اعلان

128
changing world

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 2 سے 3 ماہ میں عوام کو تحفہ دینے کا عندیہ د یتے  ہوئے کہا ہےکہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے جب کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔

میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دئیے، میراتھون میں ان سب کی شرکت، عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم کراچی کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ دینا چاہتاہوں، چندماہ میں گھردینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، مڈل کلاس طبقہ مستقبل میں اپنے گھر میں رہ سکتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، پولو کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔