کراچی کا موسم مزیدخشک اور سرد رہنے کا امکان

188

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم پر مزید  پیش گوئی کرتے ہوئے کہا   کہ شہر کا  کم سےکم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کا موسم دن میں گرم اور رات میں کافی ٹھنڈا ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔