میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلیں گے واضح اقدامات چاہتے ہیں، اسد قیصر

161
The government is going to spoil

اسلام آباد:تحریک انصاف (   پی ٹی آئی ) رہنما اسد قیصر کاکہنا ہے کہ  میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلیں گے واضح اقدامات چاہتے ہیں،ہم نے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے میں کہیں نہیں کہا ہمارے نامزد ججز لگائیں،ہم نے تو مطالبہ کیا کہ ایسے ججزہونے چاہئیں جن پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  ہم نے کسی ممبر کی عدالت کے بغیر رہائی کا مطالبہ نہیں کیا، واضح مطالبہ ہے کہ عدلیہ پر جو دباؤہے اسے فوری طور پر ختم کریں، ہم تو شروع سے کہتے ہیں عدالتوں کے ذریعے باہر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ پر قدغن لگائی گئی اب میڈیا کو مفلوج کیا جارہا ہے، عوام سے کہوں گا یہ وقت باہر نکلنے کا ہے اور اپنا حق حاصل کرنا ہے،مذاکراتی کمیٹی کے ممبر حامد رضا کے گھر اور مدرسے پر چھاپے مار رہے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے بھی کل  ملاقات ہوگی، فضل الرحمان، محمود اچکزئی سمیت تمام اپوزیشن رہنماں کو اعتماد میں لیں گے، محمود اچکزئی اختر مینگل کیساتھ بات کریں گے، آئین پر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔