ماسٹر آئل کرکٹ، محمد حسین کلب پری کوارٹر فائنل میں داخل

146

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب اسپورٹس اینڈ سائنس کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ اسپورٹس اینڈ سائنس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد یحییٰ نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 57 ، نعمان احمد نے 32 ، راحیل خان نے 25 اور ایم سجن نے 20 رنز بنائے۔ عارف خان 28 ، ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر سہیل خان نے 30 اور توحید خان نے 33 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں محمد حسین کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 190 رنز بنا لئے۔ عاقب حسین رضوی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 124 اور انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔