قاضی احمد: رشتے کے تنازع پر تصادم2 نوجوان جاں بحق

74

قاضی احمد (نمائندہ جسارت) گائوں دوست محمد راھو میں رشتے کے تنازع پر راھو برادری کے 2 گروہوں میں تصادم، گولیاں لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم منصور راھو نے فائرنگ کرکے پہلے زمان راھو کو قتل کیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، تاحال کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا۔