کھپرو (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نبی بخش سولنگی نے کھپرو سے میرپورخاص/ سانگھڑ جاتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے کرائے اور اوور لوڈنگ کو چیک کیا اور وارننگ بھی دی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے سرکاری لسٹ کے مطابق وصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ چھت پر گاڑیوں کی چھت نہ لگائیں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں، ورنہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی، عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔