ترمیم شدہ پیکا ایکٹ سے مسائل مزید بڑھیں گے، وجیہ الدین

99

کراچی (پ ر) عام لوگ اتحاد کے رہنما وجیہ الدین احمد نے پیکا ایکٹ کو متنازع قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم شدہ پیکا ایکٹ سے مسائل مزید بڑھیں گے۔ قانون کا مقصد چند افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے، لیکن جو باتیں ہوا کرتی تھیں وہ اب بھی ہوں گی۔ پیکا ایکٹ 2017ء￿ میں ن لیگ کی حکومت لے کر آئی تھی، پھر جب یہ اپوزیشن میں چلے گئے اور زیر عتاب آئے تو انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی، اور کہا کہ حکومت میں آکر اس قانون کو ختم کردیں گے۔ مگر حکومت میں آنے کے بعد پیکا ایکٹ کو مزید بگاڑ دیا۔ اس میں اظہارِ آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لیے وعدے کے باوجود صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ کا مقصد اداروں کا تحفظ نہیں ہے۔ بلکہ ان ادارہ کے افراد، جو غلط کام کر رہے ہیں ان کا تحفظ ہے۔ موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ پیکا جیسے قوانین اور انٹرنیٹ بندش سے صرف ملک میں مخالفین کی آواز کو کسی حد تک دبایا جاسکتا ہے۔ 3 سال کی سزائیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔