سعیدآباد‘نیاگولیمار اورقائد آباد میں3افراد ٹریفک حادثات کاشکار

66

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خواتین سمیت7افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں میاں، بیوی اور تین بچوں سمیت 12افرادزخمی ہوئے۔ سعید آباد تھانے کی حدود میں ٹریفک حادثے میں 42 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا اور 17،18 سالہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔نیا گولیمار رضویہ امام بارگاہ کے قریب کرین کی زد میں آکر 60سالہ لقمان گل جاں بحق ہوگیا ۔ ریلی میں تیز رفتار کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت 22سالہ دانش کے نام سے ہوئی ۔ قائد آباد میں 12روز قبل 35 سالہ شخص ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا مضروب عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ قائد آباد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن نزد مرغی خانے کے قریب سے 45 سالہ فائزہ زوجہ شہریار کی لاش ملی ۔ شریف آباد تھانے کی حدو فیڈرل بی ایریا میں گھر میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون اقبال بی بی زوجہ گلزار ہفتے کے روز سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔ خواجہ اجمیر نگری میں گذشتہ ہفتے آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا شخص 34 سالہ اسد نامی شخص سول اسپتال میں ہفتے کو دوران علاج چل بسا ۔