حکومت سے مذاکرات ،عمران خان نے28 جنوری کی بیٹھک کیلیے شرط عاید کردی

72

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 جنوری سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کروائی جائے اس کے بعد مذاکرات کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبہ سے پیچھے نہیں
ہٹیں گے‘ ہم راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر خان صاحب نے کہا کہ اب مزید بات چیت نہیں ہو سکتی۔ حکومت نے مذاکرات کا اگلا دور یہی بتانے کے لیے کرنا تھا کہ کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنا سکتے یہ سننے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔