کراچی(کامرس رپورٹر) پام آئل کی قومی درآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 29.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران درا?مدات کا حجم بڑھ کر 78.05 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ دسمبر 2023 میں پام آئل کی درآمدات کی مالیت 60.3 ارب روپے رہی تھی۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 17.75 ارب روپے یعنی 29فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔