پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ وار بلند ترین سطح 116424 رہی

166

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق حالیہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔

اس ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,190 پوائنٹس کی حد میں رہا، جہاں اس نے بلند ترین سطح 1 لاکھ 16 ہزار 424 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 کو چھوا۔

اس ہفتے مجموعی طور پر 3.49 ارب شیئرز کا تبادلہ ہوا، جبکہ مارکیٹ کا کل کاروباری حجم 172.87 ارب روپے رہا۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 127 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 116 ارب روپے تک محدود ہوگئی۔

یقینی طور پر اسٹاک مارکیٹ کی یہ اتار چڑھاؤ بھرپور اور غیر متوقع رہی، جس نے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی اہمیت کا احساس دلایا۔