ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان

151

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی توقع ہے ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ اضافی بیٹر کی ضرورت محسوس کر رہی ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ محمد حریرہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔