نیو یارک کے محکمہ پولیس نے تو واقعی کمال کر دکھایا

146
The New York Police

نیو یارک میں پانچ دنوں کے دوران پولیس نے فائرنگ کے کسی واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں کی۔ 30 سال کے دوران یہ نیو یارک میں فائرنگ سے کسی کے زخمی نہ ہونے کا طویل ترین وقفہ ہے۔

نیو یارک کا شمار امریکا ہی نہیں بلکہ مغربی دنیا کے اُن چند شہروں میں ہوتا ہے جہاں جرائم کا گراف بہت بلند ہے۔ نیو یارک، سان فرانسسکو، لاس ویگاس اور چند دوسرے امریکی شہروں میں فائرنگ کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ بعض شہروں میں لُوٹ مار بھی بہت زیادہ ہے۔

نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نیو یارک میں پانچ دن سے فائرنگ کے نتیجے میں کسی کا زخمی نہ ہونا وہ کارنامہ جس پر پولیس فورس کو سراہا جانا چاہیے۔

نیو یارک میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مسلسل تین سال سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ 2024 میں غیر معمولی بہتری دکھائی دی۔ 2023 میں بھی فائرنگ کے واقعات میں کمی آئی تھی مگر اِس کے بعد تیزی سے بہتری آئی۔

دسمبر 2024 کے دوران نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کو فائرنگ سے کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔