بھارت: آرڈیننس فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک 7 زخمی

140

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گری اس وقت 14 کارکن فیکٹری کی چھت پر موجود تھے، خوش قسمتی سے ریسکیو ٹیموں نے اب تک کم از کم دو افراد کو بچا لیا ہے۔

آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ثابت ہو چکی ہے، اس سے قبل اکتوبر 2024 میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔