حیدرآباد:مارکیٹ پولیس کی کارروئیاں، 4منشیات فروش گرفتار

27

حیدرآباد (نمائندہ جسارت)مارکیٹ پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 4منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے ۔مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر سچل سرمست کالج پرنس علی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چرس کی سپلائی کو ناکام بنادی ، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کی شناخت خرم شہزاد اور محمد مقیم کے ناموں سے ہوئی ،گرفتار ملزمان کے قبضے 4 کلو 545 گرام چرس اورکار پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ مارکیٹ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار منشیات فروشوں کی شناخت بنام شیر علی اور عرفان سے ہوئی ،ملزمان کے قبضے سے28 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی،ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔