نیشنل کرکٹ ارینا میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا فیصلہ

69

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا میں سپر اسٹار شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام کے انکلوژر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دونوں کرکٹرز کے نام پریمیئم انکلوژر سے منسوب کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔پی سی بی نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا اعلان کردیا۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ایک انکلوژر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک انکلوژر چمپئن کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔