ثمرہ انٹرپرائزز اور پلانکٹون فشریز کے درمیان شراکت داری

80
ثمرہ انٹرپرائزز اور پلانکٹون فشریز کے درمیان شراکت داری کے بعد شرکاء کا گروپ

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کی صف اول کی ڈسٹری بیوشن کمپنی اور معروف برانڈ فریش اسٹریٹ کے اونرز ثمرہ انٹرپرائزز نے مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کے سی فوڈز کی وسیع رینج متعارف کروانے کیلئے پلانکٹون فشریز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔گہرے سمندر سے پکڑی گئیں تازہ مچھلیوں اور جھینگوں سمیت مختلف سی فوڈز کو آئی کیو ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے پروسس کیا جاتا ہے جو ایچ اے سی سی پی اور یو کے اے ایس سے تصدیق شدہ ہے تاکہ فوڈ سیفٹی کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ ثمرہ انٹرپرائزز اور پلانکٹون فشریزصارفین کو تازہ، ذائقہ سے بھرپور اور معیاری سی فوڈ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ فریش سٹریٹ کی مصنوعات عالمی ایکسپورٹ کوالٹی پر پورا اترتی ہیں اور صارفین کے اعتماد کو یقینی بناتی ہے۔اس موقع پر ثمرہ انٹرپرائزز کی ڈائریکٹر ثمرہ منصب نے کہا ” ہم فریش اسٹریٹ کی معیاری فروزن پروڈکٹس کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اعلیٰ کوالٹی کی پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔گہرے سمندر سے پکڑی جانے والا سی فوڈ عمدہ ذائقہ اور معیار کی حامل ہے جو سی فوڈ کی مسابقتی مارکیٹ میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ پلانکٹون فشریز کے ڈائریکٹر مسلم محمدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے صارفین کو اعلیٰ معیار کا سی فوڈ فراہم کرنے کیلئے ثمرہ انٹرپرائزز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا پیسیفک میں پریمیم سی فوڈ کی مانگ بڑھ رہی ہے جہاں صارفین مصنوعات کے معیاراور پائیداری کے حوالے سے زیادہ حساس ہو چکے ہیں۔