کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نیکہا ہے کہ غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کافی اصلاحات کی ہیں اور معاملات کوبڑی حد تک بہتربنایا ہے جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں مگر سرمایہ کاراس وقت ہی دلچسپی لیں گے جب وہ اصلاحات کے عمل سے مطمئن ہوجائیں گے کیونکہ ان کے خیال میں اگر ضروری اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار رہا تو دوبارہ کشکول اٹھانا پڑے گا۔انہوں نیپاکستان بزنس گروپ کی جانب سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم برآمدات کیلئے بھی سازگار ثابت ہو گا کیونکہ درآمدی خام مال کی تیز تر کلیئرنس تیز تر پیداوار کے عمل میں معاون ثابت ہوتی ہے اور بالآخر برآمدات کو فروغ دیتی ہے۔فوادشیخ نے امید ظاہر کی کہ کلیئرنس کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسی طرح کی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی جس سے چند گھنٹوں میں کنسائنمنٹ کلیئرنس ممکن ہو سکے گی۔