ناردرن جم خانہ اور سندھ رعنا کلب پرکوارٹر فائنل میں

86

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز نادرن جیمخانہ اور سندھ رعنا کرکٹ کلب اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں نادرن جیمخانہ نے پریمیئر اسپورٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پریمیئر اسپورٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ساحل آفریدی نے 5 چوکوں کی مدد سے 49، جواد خان نے 26 اور اسحاق اسلم نے 24 رنز بنائے۔ محمد اسد نے 16 رنز دیکر 3 جبکہ محمد ذکی اور رضوان خان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں نادرن جیمخانہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 156 رنز بنا لئے۔ رام روی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر ناقابل شکست 80، عبداللہ عالم نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 41 اور عبداللہ خان نے 24 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں سندھ رعنا کرکٹ کلب نے ایئرپورٹ اسٹار کرکٹ کلب کو 70 رنز سے ہرا دیا۔ سندھ رعنا کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ زوھیب سعید نے 5 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 64، شہر یار خان نے 7 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 63، اور طاہر خان نے 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ اسد اللہ، حافظ ساجد اور اسد علی شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ایئرپورٹ اسٹار کرکٹ کلب 184 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عابد علی نے 4 چوکوں کی مدد سے 63، میزان راہی نے 6 چوکوں کی مددسے 45 اور یاسر ابراہیم نے 20 رنز بنائے۔ بابر نواز نے 26 رنز دیکر 3 اور عاطف آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔