امریکا: میکسیکو کی سرحد پر اضافی فورس تعینات کرنے کا اعلان

46

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر میکسیکو کی سرحد پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سرحد پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نے کہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا ،جب کہ پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدرٹرمپ اضافی 10ہزار فوج کو میکسیکوکی فوج پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سابق صدر جوبائیڈن کے کئی اقدامات کو منسوخ کردیا ہے۔