دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر فیصل مجفل نے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن سے دمشق میں ملاقات کی۔ اس دوران میں شام کی صورت حال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ عرب ملک کو مثبت سمت میں لے جانے کا بہت اچھا موقع ہے ۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ شامی انتظامیہ کے پاس دنیا سے تعلقات استوار کا بہت بڑا موقع ہے۔