پیپلز بس سروس کے کرایوں میں60فیصدتک اضافہ

4

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت نے پیپلز بس سروس کے کرایے میں اضافہ کرتے ہوئے فیصلے کے اطلاق کی تاریخ کا بھی اعلان کردیاہے۔کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایے میں 60 فی صد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کرایے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فی صد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں میں نئے کرایے نامے آویزاں کردیے گئے ہیں تاکہ عوام کو بروقت آگاہی مل سکے۔نئے کرایے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔واضح رہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا کرایہ کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے ہے ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کو ہم نے پروپوزل دیا کہ پیپلز بس سے سبسڈی ختم کر دیں یا کم کر دیں کیونکہ جو رقم بچے گی اس سے ہم مزید بسیں خریدیں گے۔تجویز کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید ای وی بسیں خریدی جائیں۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پیپلز بس سروس کے کرایے میں حکومت ایک روپیہ بھی منافع نہیں لے رہی۔