اتحاد المدارس الاسلامیہ کے تحت امتحانات کیلیے ایڈمٹ کارڈ جاری

53

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے سال 1446ھ بمطابق 2025 ء کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام جامعات و مدارس کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کا انعقاد 8 فروری تا 13 فروری تک ہوگا۔اس حوالے سے ناظم امتحان مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی کا کہنا تھا کہ اس سال اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت بیرون ممالک سے طلباء بھی امتحان میں شریک ہوں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ان سینٹرز پر نگران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔