ملیر سے محنت کش کے گھر سے 2جواں سالہ بیٹیاں مبینہ طورپر اغواء

53

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ملیر موسی گوٹھ کے قریب محنت کش کے گھر سے 2 جواں سال بیٹیاں مبینہ طور پر اغوا ہوئیں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تاحال دونوں لڑکیوں کو بازیاب نہ کیا جاسکا ۔مغوی لڑکیوں کی والدہ نسرین نے نمائندہ جسارت کو بتا یا کہ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر کے موسی گوٹھ کی رہائشی ہوں 13جنوری کو میرا شوہر عبدالجلیل اور بیٹا مزدوری پر گئے ہوئے تھے،میں سامان لینے گھر سے باہر گئی تھی واپس آکر دیکھا تو دونوں بیٹیاں 15سالہ عائشہ اور 12سالہ فضا گھر پر موجود نہیں ہیں جس کے بعد ہم نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کروایا، سات روز سے تلاش کر رہے ہیں پولیس کوئی مدد نہیں کر رہی مختلف علاقوں میں تلاش کیا کہیں سے کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔