عمران نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل پیش ہونے سے روک دیا

81

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق جیل حکام کو تحریر بھی لکھوا دی،بتایاگیا ہے کہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچے لیکن جیل حکام نے انہیںآگے جانے سے روکتے ہوئے وہاں سے واپس بھجوا دیا۔