انٹرنیشنل ویب ڈیسک: کویت میں بڑی تعداد میں شہریت کی منسوخی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکی سا لمیت اور اس کے قوانین کی خلاف ورزی پر 38 افراد کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے کویت سٹی سے نشر ہونے والی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف ”الجزیرہ لائنز “ تنظیم سے تعلق پر 5 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔
کویتی میڈیا نے مذکورہ رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ کی مالی معاونت کیس میں 11 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کردی گئی۔ علاوہ ازیں میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی عدالت میں چلنے والا ابدالی سیل کیس میں بھی 22 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔