ڈیووس: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شام میں تقسیم سے متعلق کہنا ہے کہ ملک شام میں تقسیم کا خطرہ تاحال برقرار ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی تقسیم اب بھی خارج از امکان نہیں، خصوصاً وہاں کی ڈیموکریٹک فورسز ملک کے شمال مشرقی حصے کے علاقوں کو قابو کرتی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ تقسیم کی ایک بڑی وجہ ملک میں انتہا پسندی ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے تباہ حال علاقہ غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بھی صیہونی فوج کا دوبارہ شروع ہونے والا آپریشن سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی پر اسرائیل مغربی کنارے کا الحاق کرنے کا یہ صحیح وقت گردانتا ہے۔