بُرے فارم نے ابھی تک روہت شرما کا پیچھا نہیں چھوڑا

62
Bad form has yet to catch up

بھارتی کے کرکٹ اسٹار روہت شرما اپنا فارم بحال کرنے میں اب تک ناکام ہیں۔ رنجی ٹرافی کے چھٹے میچ میں ممبئی کی ٹیم کو جموں و کشمیر کی ٹیم کے مطابق مضبوط بنانے کے لیے روہت شرما اور یشسوی جایسوال کو لایا گیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن کچھ کر دکھائے مگر یہ دونوں قومی کرکٹرز ممبئی کی ٹیم کے لیے کچھ بھی کر دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

میچ کی پہلی اننگز میں ممبئی کی ٹیم 120 رنز کے ٹوٹل پر آؤٹ ہوگئی۔ پہلے 20 اوورز میں ممبئی کی ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 47 کے اسکور پر آؤٹ ہوچکے تھے۔ اس مرحلے پر اگر شرد ڈھاکر نے دلیرانہ ففٹی اسکور نہ کی ہوتی تو میزبان ٹیم کو انتہائی شرم ناک اور افسوس ناک صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کرکٹ ٹیم دفاعی چیمپین ہے۔

روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو اس وقت پوری قوم کے سامنے شدید ہزیمت کا سامنا ہے کیونکہ وہ بُرے فارم کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو پارہے۔ آسٹریلیا کے دورے میں دونوں اسٹار بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ ٹیم کو شکست سے بچانے میں دونوں ہی ناکام رہے۔ وطن واپسی پر انہیں کرکٹ بورڈ سے میٹنگ میں وارننگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگلے ماہ ہونے والی چیمپینز ٹرافی اُن کے لیے عزت بحال کرنے کا آخری موقع ہے۔ اگر وہ اب بھی ناکام رہے تو ٹیم سے نکال دیے جانے کا مرحلہ بھی آ جائے گا۔