عمران خان کا حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

146

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میری اور باقی وکلا کی ملاقات ہوئی ،عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن بننا ہے تو تین سنیئر ججز سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ سے ہونے چاہیے ،بانیٔ پی ٹی آئی اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے اور عدالتوں سے ہی ریلیف لے کر باہرآئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کیے ،عمران خان کی ہدایت پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آزاد عدلیہ اور 26ویں ترمیم کیخلاف کوشش کرینگے، پی ٹی آئی کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش تھی مزاکرات ہوں اور آگے چلیں ،سیاسی اختلافات کی ٹھنڈک اتنی زیادہ ہے جس سے بھرم نکل نہیں رہی ،حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔