انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک ہوگا

127
پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی لیگز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سالانہ ایوارڈز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جو 24 سے 28 جنوری کے درمیان ہوں گے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کی تقریب میں 24 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔ 

آئی سی سی نے بتایا کہ 25 جنوری کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کے نام سامنے آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ایوارڈز کا سلسلہ 26 جنوری کو امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے انتخاب کے ساتھ جاری رہے گا۔ 

آئی سی سی  کے مطابق 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان ہوگا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایوارڈز کی اختتامی تقریب 28 جنوری کو منعقد ہو گی، جس میں مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے نام سامنے آئیں گے۔