’’ہاف مون جنوری‘‘:گوگل کا نیا تخلیقی ڈوڈل

130

سان فرانسسکو:دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوری کے ڈھلتے چاند کی مناسبت سے ایک منفرد ڈوڈل جاری کیا ہے، جسے ’رائز آف دی ہاف مون جنوری‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ ڈوڈل نہ صرف تخلیقی تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ صارفین کو چاند کے مراحل کے بارے میں آگاہی بھی دیتا ہے۔

ڈوڈل پر کلک کرنے پر ایک دلچسپ کارڈ گیم کھلتی ہے، جس کا مقصد صارفین کو قمری سائیکل کے مختلف مراحل سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ گیم میں کھلاڑیوں کو چاند کے مختلف مراحل کی شناخت کر کے پوائنٹس حاصل کرنے ہوتے ہیں، جس سے ان کی معلومات کو پرکھا جاتا ہے۔

گوگل کا یہ گیم نہایت سادہ اور دلچسپ ہے، جس میں تفریح کے ساتھ تعلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس گیم سیریز کا مقصد قمری مراحل کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے ساتھ صارفین کو ایک منفرد اور تخلیقی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

گوگل کا یہ اقدام تعلیمی سرگرمیوں کو تفریح کے ساتھ جوڑنے کی ایک کامیاب مثال ہے، جو صارفین کو نہ صرف محظوظ کرتا ہے بلکہ ان کی معلومات میں اضافہ بھی کرتا ہے۔