زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، مجموعی حجم 16.18 ارب ڈالر تک محدود

114
The country's official foreign exchange

کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے نتیجے میں مجموعی حجم 16.18 ارب ڈالر تک محدود ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر گھٹ کر 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 17 جنوری تک کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ سرکاری ذخائر 11 ارب 44 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک محدود ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائر میں یہ کمی ملک کی مالی مشکلات اور درآمدی دباؤ کی عکاسی کرتی ہے، جس کے اثرات معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے مزید اقدامات متوقع ہیں۔