معروف شائر وادیب ڈاکٹر تابش مہدی نئی دہلی میںانتقال کرگئے

81

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)معروف شاعر، ادیب و محقق ڈاکٹر تابش مہدی74برس کی عمرمیں نئی دہلی میں انتقال کر گئے‘ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ دہلی کے میکس اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم کی علمی اور ادبی خدمات اُردو زبان و ادب کے لیے قیمتی سرمایہ رہیں گی ۔مرحوم نے ڈاکٹر تابش مہدی نے بطور شاعر، نقاد، صحافی، اور مصنف اپنے عہد میں نمایاں مقام حاصل کیا‘ ان کی زندگی کا ہر لمحہ ادب و علم کے فروغ کے لیے وقف رہا اور ان کا کام آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔تابش مہدی 3 جولائی 1951ء کو پرتاپ گڑھ، اتر پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام رفیع الدین تھا۔ تابش کا تاریخی نام نعیم اختر تھا۔ مکمل نام مہدی حسن تابش تھامگر وہ اپنے قلمی نام تابش مہدی سے معروف ہوئے۔ابتدائی تعلیم 1964ء میں ڈسٹرکٹ بورڈ پرتاپ گڑھ سے حاصل کی۔آپ نے اردو میںڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اپریل 2018ء تا وفات اسلامی اکادمی جماعت اسلامی ہند، دہلی میں فن تجوید و قرأ ت کی تدریس سے وابستہ رہے‘جبکہ تابش مہدی کی ادبی خدمات میں 55 سے زائد تصانیف ہیں جن میں شاعری، تنقید، تحقیق، تجزیہ اور سفرنامے شامل ہیں۔