نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ممبئی سے 400 کلومیٹر دور پچورا کے قریب پیش آیا۔مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں افواہ پر مسافر خوف کا شکار ہوئے اور چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی،تاہم انہیں دوسری سمت میں آنے والے دوسری ٹرین نے کچل دیا۔