ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں 18جنوری کو ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ۔ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے بعض شدید زخمی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے۔ افریقا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔