جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔ انڈو نیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوا کے شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارش سے شہر کی مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لاپتا افراد کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیا اور سڑک ٹوٹنے کے باعث حادثہ کے مقام پر جانے کے لیے 4 کلومیٹر پیدل چلنا پڑرہا ہے۔