مصری وفد کی انقرہ میں اعلیٰ تُرک عہدے داروں سے ملاقات

33

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں آنے والے مصری وفد نے ترکیہ کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی،جس میں علاقائی ایجنڈے کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔ تُرک وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر اجلاس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ انقرہ میں نائب وزیر خارجہ برہان الدین دران نے مصری وفد کا استقبال کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے وفود نے علاقائی حالات پر گفتگو کی۔