وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

96

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا ، دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں ۔