بجلی صارفین پر ایک ارب68 روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

110

اسلام آبا د(آن لائن)حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کر دی، صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ درخواست مالی سال 2024-25ء کے لیے جمع کی گئی ہے ،درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے ،نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی۔