میٹا کی نئی سہولت:واٹس ایپ کو فیس بک اور انسٹاگرام سے منسلک کرنے کا اعلان

85
services affected

سان فرانسسکو:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پروفائلز کے ساتھ جوڑ سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق یہ نئی سہولت میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے دستیاب ہوگی، جو کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمز کو منظم کرنے کا مرکزی حب ہے۔

میٹا نے مزید وضاحت کی ہے کہ یہ فیچر اختیاری ہوگا اور ڈیفالٹ طور پر غیر فعال رہے گا، جبکہ صارفین کی نجی واٹس ایپ میسجز اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔ لنک اپ ٹول کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کے طور پر شیئر کر سکیں گے اور بوقتِ ضرورت لاگ بیک کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

یہ فیچر آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں دنیا بھر میں صارفین کے لیے بتدریج جاری کیا جائے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اس اپڈیٹ سے مختلف ایپلیکیشنز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر کنٹرول کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔