امریکامیں شدید سردی: ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

128
Extreme cold in America: 143-year record of snowfall

الاباما: امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد ریاستوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، امریکی ریاست الاباما میں 6 انچ تک برف پڑنے سے برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

فلوریڈا میں ریکارڈ 4 انچ برفباری ہوئی، طوفانی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، ٹیکساس میں 4 انچ برفباری ہوئی ہے، 8 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

ریاست لوویزیانا میں 10 انچ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے، متاثرہ شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکا میں 3 کروڑ سے زائد شہریوں کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔