جسٹس اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

116

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جسٹس محمد اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس سلسلے میں تقریب حلف برداری کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جسٹس کامران ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف لیا۔تقریب میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبان، سینئر وکلا ء اور وکلاء تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔