مذاکرات کا چوتھا دور ضرورہوگا،پی ٹی آئی ارکان بھی آئیں گے،عرفان صدیقی

139

اسلام آباد(آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ،سات روز کے اندر ہی جواب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعد ازاں سینیٹر عرفان صدیقی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،7 ورکنگ دنوں میں جواب دیں گے،چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا،ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے خیالات یکساں ہیں ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات عمل مکمل ہو جائیگا تو سب کو پتہ چل جائے گا ،آج میٹنگ ہوئی ہے کل بھی جاری رہے گی ،شاید پرسوں میں اجلاس جاری رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مثبت بات چیت ہوئی ہے اور ہم سات دنوں کے اندراپوزیشن کو جواب دیں گے ۔