پشاور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کمیشن بننے پر ہی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26نومبر کے واقعات پر کمیشن بنانے کا مطالبہ ہے، جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے اس وقت تک مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے،بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر 14سال قید کی سزا دی گئی، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کو بھی سزا ہوئی، القادر ٹرسٹ کیس میں حکومت کو کوئی نقصان ہی نہیں ہوا۔