سربیا : نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک

143
سربیا میں آتشزدگی سے متاثر نرسنگ ہوم کی عمارت‘ معمر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

بلغراد(انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے دارالحکومت بلغراد کی مضافاتی بستی باراجیو میں نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی کارکنوں نے عمارت سے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں کا اشارہ ملا ہے،تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کے وقت عمارت میں 30 افراد موجود تھے۔