لندن (انٹرنیشنل ڈیسک ) نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں گرمی کی لہریں ناقابل برداشت حد تک شدت اختیار کرلیں گی۔ تحقیق کی قیادت گریز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈگلس مارون نے کی جس میں یونیورسٹی آف ریڈنگ نے بھی تعاون کیا۔ رپورٹ کے مطابق بعض خطوں میں درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔